جہلم میں دو موٹرسائیکل کی آپس میں ٹکر، 18 سالہ نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

0 176

جہلم میں دو موٹرسائیکل کی آپس میں ٹکر، 18 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی، زخمی اور میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر دو تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 18 سالہ عبداللہ ولد عنصر سکنہ کالا گجراں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 18سالہ شرجیل ولد کامران سکنہ کالاگجراں شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.