عید الفطر اور جمعہ الوداع کے حوالے سے تمام تیاریاں قبل از وقت مکمل کی جائیں۔ حسان طارق

0 72

جہلم: عید الفطر اور جمعہ الوداع کے حوالے سے تمام تیاریاں قبل از وقت مکمل کی جائیں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے عید گاہوں کی بروقت صفائی اور سکیورٹی کو حتمی شکل دی جائے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسان طارق نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی، اجلاس میں سی او میونسپل کمیٹی، ڈی او ریسکیو، ضلع پولیس، موٹروے پولیس اور دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

اے ڈی سی آر نے کہا کہ تمام عید گاہوں کی بہترین صفائی کر کے وہاں سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور جمعہ الوداع اور عید الفطر کے موقع پر تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر رکھ کر شہریوں کے لئے ہر قسم کی آسانی فراہم کی جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.