عید الفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 ضلع جہلم نے پلان ترتیب دے دیا

0 83

جہلم: عید الفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 نے پلان ترتیب دے دیا، ریسکیو 1122 اہلکار عید کے تینوں دن 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوں گے اور کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت موقع پر پہنچنے کی روایت برقرار رکھیں گے۔

یہ بات ڈی او ریسکیو انجینئر محمد سعید نے عید الفطر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسان طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ایمرجنسی آفیسر سعید احمد نے کہا کہ شہر کے تمام اہم مقامات پر ریسکیو 1122 ایمبولینسز اور موٹر سائیکل سکواڈ کے اہلکار موجود ہوں گے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار شہریوں کی خدمت کیلئے اپنی عید کی قربانی دیتے ہیں کیونکہ شہریوں کی خدمت اور حفاظت ہی ہمارا نصب العین ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.