جہلم پولیس اور جہلم بار کے ساتھ محروم طبقات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جہلم پولیس اور ڈسٹرکٹ بار جہلم کے ساتھ پولیس تحفظ مرکز پر آنے والے محروم طبقات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت پولیس تحفظ مرکز پر آنے والے بے سہارا بچوں اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے احسن اقدام ہے جہاں بہترین سہولیات حاصل ہوں گی، مفاہمتی یادداشت پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم شیخ اکرام الحق نے دستخط کیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات، بے سہارا بچوں اور خواتین کی ویلفیئر کے لیے متعدد اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، بے سہارا بچوں اور خواتین کو صحت اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔