جہلم میں سوشل میڈیا کے باعث شہریوں میں خاص کر طالبعلموں میں کتب بینی کا رحجان دم توڑنے لگا

جہلم: شہر اور گردونواح میں سوشل میڈیا کے باعث شہریوں میں خاص کر طالبعلموں میں کتب بینی کا رحجان دم توڑنے لگا۔
انٹرنیٹ فیس بک، یوٹیوب، وٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس نے نئی نسل سے کتابیں پڑھنے کا شوق چھین لیا، بکس سٹالز ویران ہو گئے سوشل میڈیا بہت تبدیلیاں لے آیا۔
انٹرنیٹ عام ہونے کی وجہ سے وٹس اپ، فیس بک انسٹا گرام، یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائیٹس نے نئی نسل سے کتاب کا مطالعہ کرنا کتاب بینی کا شوق بھی چھین لیا ہے۔
علاقہ بھر میں کئی مقامات پر بک سٹالز لگائے جاتے تھے جہاں بوڑھے بچے نوجوان ذوق و شوق سے جاتے کتابوں کے بارے میں چھان بین کی جاتی اور مختلف موضوعات کی کتابیں خریدی جاتی وقت گزرنے کیسا تھ ساتھ سوشل میڈیا جہاں بہت ساری تبدیلیاں لایا ہے، سوشل میڈیا نے نئی نسل کے ہاتھوںسے کتابیں اور رسالے بھی چھین لیے ہیں۔