محکمہ بہبود آبادی شہریوں کو فیملی پلاننگ کے متعلق بہتر آگاہی فراہم کرے۔ سمیع اللہ فاروق

0 54

جہلم: محکمہ بہبود آبادی شہریوں کو فیملی پلاننگ کے متعلق بہتر آگاہی فراہم کرئے اور فیملی پلاننگ کے متعلق پائے جانے والے غلط تصورات کو دور کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی بنائے، بڑھتی ہوئی آبادی ملکی معیشت اور مستقبل کیلئے تباہی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ بہبود آبادی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر حسن خالد وڑائچ نے فیملی پلاننگ، ماں اور بچے کی صحت اور دیگر امور کے متعلقہ تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے فیملی پلاننگ کے متعلق عوام میں پائے جانے وانے غلط تصورات اور خدشات کو دور کرنے کی پالیسی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیملی پلاننگ اور ماں اور بچے کی صحت ہمارے بنیادی مسائل ہیں ان کی طرف گھر گھر جا کر توجہ مبذول کروانے کی ضرورت ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.