عیدالفطر کی آمد آمد، شہریوں نے شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیا

0 74

جہلم: عیدالفطر کی آمد آمد، شہریوں نے شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیا، غریب طبقہ بھاؤ تاؤ پوچھنے تک محدود ، موبائل ، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کیوجہ سے عید کارڈ لکھنے کی روایت دم توڑ گئی ، پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بازاروں میں جوتے ، کپڑے اور دیگر اشیاء کی خریداری کرنے والوں کا رش بھی بڑھتا جا رہاہے ، جبکہ کمرتوڑ مہنگائی کیوجہ سے غریب طبقہ دکانداروں کی جانب سے اشیاء کے منہ مانگے دام وصول کئے جانے پر بے بسی کی تصویر بنا ہوا نظرآتاہے۔

موبائل اور سوشل میڈیا کیوجہ سے بازاروں میں کہیں بھی عید کارڈ فروخت کرنے والوں کے سٹالز نظر نہیں آتے اور نہ ہی گفٹ فروخت کرنے والی دکانوں پر خریداروں کا رش دکھائی دیتا ہے ۔جس کیوجہ سے شہریوں میں وہ پہلے والی نہ تو محبت دکھائی دیتی ہے اور نہ ہی اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.