جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، نقص امن کا خدشہ پیدا کرنے والے 7 افراد سمیت 11 ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم کی اہم کارروائیاں،نقص امن کا خدشہ پیدا کرنے والے 7 ملزمان کے خلاف انسدادی کارروائی، غیر قانونی رہائش پذیر 2 ملزمان سمیت پتنگ فروش ملزم اور منشیات فروش ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے نقص امن کا خدشہ پیدا کرنے والے ملزمان مصطفیٰ، عبدالرحمن، ہارون، ریحان، حمزہ، عثمان اور شاہزیب کو گرفتار کر لیا،بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر ملزمان ناظم اور غلام علی کو گرفتار کر لیا،پتنگ فروش ملزم صائم کو گرفتار کر کے 50 پتنگیں برآمد کر لی۔
ایک اور کارروائی میں منشیات فروش ملزم قادر کو گرفتار کر کے ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دی۔