میٹرک امتحانات بہتر طریقے سے منعقد کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ سمیع اللہ فاروق

0 64

جہلم: میٹرک کے امتحانات بہتر طریقے سے منعقد کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نقل مافیا کو ہر صورت روکا جائے، کسی قسم کی بد نظمی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے امتحانی عملہ اور طلبا سے مختلف سوالات کئے اور دستیاب سہولتوں بارے استفسار کیا۔

انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ امتحانات کا انعقاد بہترین انداز سے کیا جائے اور کوئی غیر متعلقہ شخص امتحانی سینٹر کے قریب نہ جانے پائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.