ضلع جہلم میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جہلم: اتوار کو دن کا آغاز چمکیلی دھوپ سے ہوا جس کے نتیجے میں نصب دن گرمی کی لپیٹ میں رہا ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سنٹی گریڈ رہا جبکہ کم سے کم 20 سنٹی گریڈ تک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو بعد میں مغرب سے وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی جس کے باعث 16 اپریل کی شام سے 20 اپریل کے دوران شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں آندھی طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب تحصیل پنڈدادنخان، تحصیل جہلم اور دینہ کے کچھ علاقوں میں گندم کی کٹائی کا کام بھی شروع ہو گیا ہے اور بارانی علاقوں میں عید الفطر کے بعد گندم کی کٹائی شروع ہو جائے گی۔