جہلم میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اور دو چور گرفتار

0 70

جہلم پولیس نے اہم کاررروائیاں، جہلم میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اور دو چور گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور انچارج چوکی کھیوڑہ ضمیر حسین کی اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان کی شناخت میزم اور تنزیل کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے اور 4 موبائل فونز برآمدکر لی گئی،ملزمان نے تالے توڑ کر نقدی اور موبائل فونز چوری کیے تھے، واقعہ کا مقدمہ پولیس چوکی کھیوڑہ تھانہ پنڈدادنخان میں درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او پنڈدادنخان اور انچارج چوکی کھیوڑہ نے جدید سائنسی طریقہ کار سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر غیرقانونی اور قابل گرفت جرم ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ معاشرے میں امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.