ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں اعلی تعلیم یافتہ اور کوالیفائیڈ عملہ کی بھرتی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ پبلک سکول کو ایک اعلی معیار کا تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے اعلی تعلیم یافتہ اور کوالیفائیڈ عملہ کی بھرتی جاری ہے، ادارہ میں اسی ماہ داخلے اور کلاسز کو شروع کیا جائے گا جو ضلع جہلم کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہو گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے لیے اساتذہ کے انٹرویو کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ مڈل کلاس اور کم آمدنی والے طبقے کے بچوں کو بھی اعلی تعلیم دی جائے اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں انتہائی مناسب فیس کے ساتھ ملک کے اعلی تعلیمی اداروں کے لیول کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک اسکول کی ٹیم مکمل ہو چکی ہے، جہلم کے بچوں کو معیاری اور سستا تعلیمی ادارہ فراہم کرنا ہے، معاشرے کے ایسے بچے جن میں ذہنی قابلیت تو بہت ہے لیکن ان کے پاس مالی وسائل کم ہے، ان کو معیاری تعلیم فراہم، طوری ایمانداری سے، عبادت سمجھ کر نوکری کریں، ہم نے مل کر اس کو عالمی معیار کا تعلیمی ادارہ بنانا ہے۔