روزہ افطاری کے بعد کھانا اعتدال سے کھانا چاہیے۔ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

0 78

جہلم: روزہ افطاری کے بعد کھانا اعتدال سے کھانا چاہیے، پانی کا بھی درست استعمال کیا جائے تو معدہ کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، غیر معیاری اجزاء سے تیار کردہ اشیائے خوردونوش کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے خوراک کو بہتر بنانا نہایت ضروری ہے، خصوصاً پیٹ کی بیماریوں کا جنم لینا پرہیز نہ کرنے کی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے اچھی خوراک کا ہونا بہت ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی زندگی کا حصہ بنایا جائے، عوام بہت سی ایسی بیماریوں کا جانے انجانے میں شکار ہو رہے ہیں جن کو محض زندگی گزارنے کا معمول ٹھیک کرکے روکا جاسکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.