محکمہ ہائی وے نے جہلم کی سڑکوں کی مرمت شروع کر دی، شہریوں کا خراج تحسین

جہلم: ضلع جہلم میں اس وقت جہاں بہت سے ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری کے ساتھ زیر تکمیل ہیں، وہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق کی زیر نگرانی موجودہ سڑکوں کے نظام کی مرمت کے زریعے بھالی اور دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ ہائی وے جہلم کی جانب سے ٹاہلیاں والہ تا چک دولت سڑک کو مرمت کر کے پیچ فری کرنا انتہائی قابلِ ستائش عمل ہے، اس عمل سے جہاں اس سڑک پر روزانہ سفر کرنے والے سینکڑوں مسافروں کو بہتر سفری سہولت میسر ہوئی ہے، وہیں یہ کاوش اس سڑک کی عمر میں اضافے کا باعث بنے گی۔
مزید برآں، سول لائن روڈ، کچہری چوک تا نرالہ بیکری روڈ اور پولیس لائن روڈ کو بھی پیچ فری کر دیا گیا ہے، محکمہ ہائی وے کی اس کارکردگی پر نہ صرف حادثات میں کمی ہو گی بلکہ شہریوں کو سفر کے دوران درپیش مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔