ڈی پی او جہلم کا مفت آٹا تقسیم مراکز اور وکلاء برادری کا پولیس تحفظ مرکز کا دورہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مختلف مفت آٹا تقسیم مراکز کا دورہ کیا، تعینات عملہ کو ضروری ہدایات دیں، ڈی پی او جہلم کی آٹا تقسیم مراکز پر شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس سکیورٹی کے ساتھ ساتھ آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت سمیت نظم و نسق قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ادھر جنرل سیکرٹری جہلم بار ارباب شاہد کیانی اور وکلاء برادری نے پولیس تحفظ مرکز کا دورہ کیا، وکلاء برادری نے تحفظ مرکز کے قیام پر جہلم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، بے گھر و بے سہارا بچوں اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کے لیے کام کر رہا ہے۔