چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کی جانب سے جیل اسیران کیلئے عید گفٹس اور سامان افطاری تقسیم

جہلم: ممتاز سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور فیملی کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل کے اسیران کے لیے عید گفٹس اور سامان افطاری تقسیم، مہمان خصوصی ایڈیشنل سیشن جج جہلم راجہ امجد اقبال تھے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی معروف سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیا ایڈوکیٹ اور فیملی کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قید خواتین، نو عمر اسیران اور دیگر قیدیوں کے لیے عید گفٹس، کپڑے اور سامان افطاری دئیے گئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیشن جج جہلم راجہ امجد اقبال اور سینئر سول جج جہلم جاوید اقبال تھے جبکہ اس موقع پر سپرٹنڈنٹ جیل جہلم اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل سیشن جج جہلم راجہ امجد اقبال نے سماجی شخصیت کی جانب سے قیدیوں کو عید کے تحائف، کپڑے اور دیگر سامان افطاری دینے پر ان کی خدمات کو سراہا اور قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔