جہلم کے محلہ اسلام پورہ میں نکاسی آب کا مسئلہ، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، ناقص صورتحال پر بلدیہ عملے کی سرزنش

جہلم: محلہ اسلام پورہ میں نکاسی آب کے مسئلہ کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ کا دورہ، خود موقع پر پہنچ گئے، صفائی کی ناقص صورتحال پر بلدیہ عملے کی سرزنش کی اور 2 دن کے اندر سیوریج اور صفائی کے معاملات حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ میں نکاسی آب کے مسئلے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے موقع کا دورہ کیا اور اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کا مشاہدہ کرتے ہوئے سی او میونسپل کمیٹی کو اس مسئلہ کو 2 دن کے اندر حل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں ڈی سی دفتر سمیت تمام انتظامیہ کے دروازے چوبیس گھنٹے شہریوں کے لیے کھلے ہیں، شہری جب چاہیں متعلقہ افسران کو شکایات سے آگاہ کر سکتے ہیں۔