محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کر دی

0 80

جہلم: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کردی، بارش برسانے والا نیا سسٹم 15 اپریل سے ملک میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں، اس طرح 15 اپریل سے بارش برسانے کا نیا اسپیل پنجا ب میں داخل ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے کہ اس اسپیل میں جہلم، راولپنڈی ،اٹک ،چکوال میں آندھی اور موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.