ڈپٹی کمشنر جہلم کا رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ، انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ، انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ایکسرے روم، آوٹ ڈور، ان ڈور وارڈ سمیت دیگر وارڈز اور اسپتال کے مختلف حصوں میں گئے اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں کے ساتھ دیر گئے تک بیٹھے رہے، ان کی عیادت کی اور ان سے ادویات کی دستیابی اور انکے علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا۔
انہوں نے سٹور روم میں جا کر ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا، اس موقع پر انہوں نے تمام اسٹاف و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کا دکھ بانٹنے اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رات کے وقت کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔