جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔ عمران خان

0 107

جہلم: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شہر سمیت ضلع بھر میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور بدعنوان سیاست دانوں کو بھگا کر دم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے کی سازش کرنے والوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، جہلم میں تبدیلی نے سراٹھا لیا اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، عوام پی ڈی ایم کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری فراز حسین سے خصوصی ملاقات کی، چوہدری فراز حسین نے ضلع جہلم کے2قومی اور 3 صوبائی حلقوں بارے ہر پہلو سے جائزہ لیتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی حلقوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی پارٹی کیلئے دی جانے والی خدمات اور عوامی رائے کے بارے بھی آگاہ کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.