جہلم پولیس کے 45 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

جہلم پولیس کے 45 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس اور ڈی ایس پی لیگل غلام عباس شاہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی، ترقی پانے والوں میں 40 مرد افسران اور 5 لیڈی افسران شامل ہیں، دعاگو ہوں کہ آپ کے کئے ترقی کا سلسلہ جاری رہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں، یہ رینک آپ کے پاس اللہ کی امانت ہے اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں۔