جہلم پولیس ان ایکشن، موٹرسائیکل چور اور منشیات فروش گرفتار، موٹرسائیکلیں اور شراب برآمد

0 128

جہلم پولیس ان ایکشن، موٹرسائیکل چور اور منشیات فروش گرفتار، موٹرسائیکلیں اور شراب برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی،ملزم کے قبضہ سے مسروقہ 3 موٹر سائیکلز برآمد کر لیے گئے، ملزم کے خلاف مقدمات تھانہ سول لائنز میں درج کیے گئے تھے۔

ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے منشیات فروش ملزمان صغیر اور صدام کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ منشیات فروشی معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.