نیشنل بینک سول لائنز میں 42 سال خدمات سرانجام دینے والے چوہدری رضا الحق ریٹائر

0 95

جہلم: نیشنل بینک آف پاکستان سول لائنز میں 42 سال خدمات سرانجام دینے والے چوہدری رضا الحق بطور آفیسر گریڈ II ریٹائرڈ ہو گئے۔

نیشنل بینک ریجنل آفس کے چیف ایگزیکٹو کیڈ مرزا حامد سلیم نے تقریب میں چوہدری رضا الحق کو بہترین خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائر ہونے والے چوہدری رضا الحق ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری رضا الحق نے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران تفویض ہونے والی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھایا، فرض شناس اور قابل افسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک کے افسران و ملازمین ہمارے لیئے انتہائی قابل عزت اور محترم ہیں ۔نیشنل بینک آپ کا اپنا ادارہ ہے جس کی ترقی کے لئے آپ نے اپنے قیمتی ایام وقف کئے۔

مرزا حامد سلیم کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کوکوئی پریشانی محسوس ہو تو ریجنل آفس سے ڈائریکٹ رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر کلیم امجد نیازی ریجنل چیف سپورٹ، طارق وحید چوہدری ریجنل چیف انٹرنل کنٹرول ، انوار الحق ریجنل چیف کریڈٹ، عطاء المحسن طاہر ریجنل چیف آپریشن گجرات، یونین رہنما اکبر علی خان شامل تھے ، تقریب کے میزبانی کے فرائض شعیب امجد ہاشمی نے انجام دیئے جبکہ یادگاری شیلڈ سید نذر ِعلی ریجنل آپریشن منیجر ہمراہ منیجر نیشنل بینک سول لائن نے پیش کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.