جہلم پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ پولیس لائنز جہلم میں ادا کر دی گئی

جہلم پولیس کے فرض شناس آفیسر سب انسپکٹر محمد اکرم عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے، سب انسپکٹر محمد اکرم تھانہ ڈومیلی میں تعینات تھے۔
پولیس آفیسر سب انسپکٹر محمد اکرم کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز جہلم میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی سٹی میاں افضال شاہ، اے ایس پی سوہاوہ حافظ معاذ الرحمٰن، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم سب انسپکٹر محمد اکرم کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی، مرحوم سب انسپکٹر محمد اکرم نے محکمہ پولیس میں تقریباً 32 سال 6 ماہ تک اپنی خدمات سر انجام دیں،مرحوم کے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ محکمہ پولیس سب انسپکٹر محمد اکرم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا، مرحوم سب انسپکٹر محمد اکرم ایک فرض شناس آفیسر تھے، ان کی اگلی منزلوں کی آسانی کے لئے دعاگو ہوں۔