یوم علیؑ پرامن و امان کو قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 77

جہلم: 21 رمضان المبارک یوم حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں اور جلوسوں کی تمام گزر گاہوں سے تجاوزات، شاہراہوں کی مرمت اور روکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جہلم شہر میں یوم علیؑ کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تمام امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی حکام سے ملاقات کرکے انتظامات کی تفصیل حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ یوم علیؑ کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.