جہلم پولیس ان ایکشن، اقدام قتل کے اشتہاری ملزمان سمیت 5 ملزمان گرفتار

0 87

جہلم پولیس ان ایکشن، اقدام قتل کے اشتہاری ملزمان سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے چرس اور شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم اور ثاقب کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کا وار کر کے صہیب کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا، صدر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نوید کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.