جہلم میں نجی کالج کے طلباء میں لڑائی، فائرنگ سے 2 افراد زخمی، ڈی پی او کا نوٹس

جہلم: تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں نجی کالج کے طلباء میں لڑائی، فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، ڈی ایس پی سٹی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ نجی کالج کے چند طلباء کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے پیش آیا، فائرنگ سے ارشد اور ظفر نامی شہری زخمی ہوئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔