گشت کو موثر بناتے ہوئے جرائم کی شرح میں کمی لائی جائے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ جہلم، ریڈر انسپکٹر محمد افضل اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سٹاف نے شرکت کی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ گشت کو موثر بناتے ہوئے جرائم کی شرح میں کمی لائی جائے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کو جی ٹی روڈ پر چیک کریں، سفر کے دوران مشکلات کا شکار شہریوں کی مدد کی جائے، انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون کی عملداری لازم ہے جس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔