جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 5 قمار باز گرفتار کر لیے۔
گرفتار ملزمان میں علی مہر، وسیم، بنارس، واجد اور انتطار علی شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 51000 روپے، 1 موٹر سائیکل، 6 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کو شاباش دی۔