سرکاری ہسپتالوں میں بلڈ بیگز کی عدم دستیابی، مریض اور انکے لواحقین پریشانی میں مبتلا

0 79

جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بلڈ بیگز کی عدم دستیابی نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی میں مبتلا کر کے رکھ دیا جبکہ پرائیویٹ طور پر ملنے والے بلڈ بیگز کی قیمتیں بھی آسمان کو چھوتی نظر آ رہی ہیں، مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اسوقت بلڈ بیگز نا پید ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور امپورٹ میں تعطل کی وجہ سے اس وقت بلڈ بیگز کی عدم دستیابی کا معاملہ پیدا ہوا ہے جبکہ مارکیٹ میں پرائیویٹ طور پر بلڈ بیگز کی فروخت تین سے چار گنا زائد نرخوں پر کی جارہی ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں بلڈ بیگز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے دو بارہ بلڈ بیگز کی خریداری کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی جبکہ بلڈ بیگز کی عدم دستیابی کا معاملہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.