جہلم پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، 4 افراد گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ کی گئی۔
سرچ آپریشنز کے دوران بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 4 ملزمان گرفتارکو گرفتار کر لیا گیا، ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم نے بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر ملزمان عارف، نعمان، اسد اور علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے۔