جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنے سے ملانے کی روایت برقرار، 24 سالہ نوجوان کو والد سے ملا دیا

جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنے سے ملانے کی روایت برقرار، 24 سالہ نوجوان کو والد سے ملا دیا۔
24سالہ عقیل گھر سے باہر نکلا جو ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے واپس گھر نہ آیا،واقعہ کی اطلاع پر انچارج چوکی کسیال ملک سجاد اور ٹیم نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ عقیل کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہر وقت مدد کے لیے تیار ہیں۔