جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

0 69

جہلم: شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، حکمران ماہِ صیام میں بھی بنیادی سہولیات مہیا کرنے میں ناکام، صارفین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور اسکے گردونواح میں ماہ مقدس میں بھی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا۔ سحری اور افطاری کے وقت گیس کی بندش کی وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ شہرمیں سوئی گیس کی غیراعلانیہ بندش کیوجہ سے خواتین کو امورِ خانہ داری اور سحری و افطاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.