پنجاب الیکشن 14 مئی کو ہوں گے، کارکنان حلقہ پی پی 25 میں الیکشن کی تیاری پکریں۔ فواد چوہدری

0 76

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انشاء اللہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14مئی کو ہوں گے،اگلے چند روز میں باضابطہ طور پر الیکشن مہم شروع کردیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پی پی 25 میں الیکشن کی تیاری پکڑیں۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ وفا کا رشتہ بنایا جو وعدے نہیں کیے ان کی بھی تکمیل کی، چالیس سالوں سے محرومی کا شکار حلقہ این اے 67 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس بار حلقہ پی پی 25 دینہ، ڈومیلی، سوہاوہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے،پی ٹی آئی کے مقامی عہدہ داران، کارکنان، خواتین ونگ کی عہدہ داران چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہی ہے ایک منصوبے کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کو متنازعہ بناکر مرضی کے فیصلے کروانے کی کوشش کی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آئین کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق فیصلہ کیا انشاء اللہ الیکشن چودہ مئی کو ہوں گے اور پی ٹی آئی دو تہائی سے بھی زائد نشستیں حاصل کرے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.