جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 پیشہ ور بھکاری گرفتار

0 74

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے میڈیا پر بھکاریوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 8 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

ملزمان میں کرم الٰہی، ناصر، راشد، امتیاز، یسین، لیاقت، صائمہ اور روبینہ شامل ہیں،پیشہ ور بھکاری ناصرف مختلف شاہراؤں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہریوں سے التماس کی کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.