چڑیوں کا نبھا صدیوں سے انسانوں کی آبادیوں میں قیام اور گھروں میں گھونسلے بنانے کا سلسلہ جاری

جہلم: چڑیوں کا نبھا صدیوں سے انسانوں کی آبادیوں میں قیام اور گھروں میں گھونسلے بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
چڑیاں انسانوں کو صبح کی نوید اپنی مخصوص آواز سے دیتی آرہی ہیں ان کی چڑچڑانے کی آوازیں ایک گیت بن کر سوئے ہوئے انسانوں کے کانوں میں گونجتی اور صبح صادق کو پیغام دیتی ہیں، ان کی چہک مہک سے جو سماں پیدا ہوتا ہے وہ ایک خوشگوار صبح کا آغاز ہوتا ہے۔
خوبصورت چڑیاں پھدکتی چہکتی مہکتی گھروں میں بچوں کی دلچسپی اور رونق کا باعث بنتی ہیں، ان ہی گھروں میں اگلی پیڑھی کے لئے انڈے دیتی اور ان کو سہتی ہیں اور بچوں کی دیکھ بھال کرتیں آ رہی ہیں اور پالتو پرندوں کی طرح انسانوں کے ساتھ رہتی چلی آرہی ہیں۔
بچے ان چڑیوں کو بسکٹ روٹی کے ٹکڑے چاول دالیں وغیرہ ڈال کر ان سے دلی محبت کا اظہار کرتے ہیں حالانکہ چند سالوں سے چڑیوں کی تعداد بھی شہری علاقوں میں بتدیج کمی واقع ہوئی ہے، آبادیوں میں اضافہ آلودگی شوروغل وغیرہ ان کی نسل کو ختم کرتی جارہی ہیں۔
بحرحال چڑیاانسانوں کے وسیب کا حصہ ہیں ان کی چہک مہک چڑچڑانے کے گیت سماں باندھتے آ رہے ہیں، انسانوں کو ان کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ چڑیوں کی چہک مہک، چڑچڑانے کی آوازیں کانوں میں رس گھولتی رہیں۔