ضلع جہلم میں مفت آٹے کی تقسیم کا دائرہ کار یونین کونسل کی سطح تک بڑھا دیا ہے۔ عثمان انور

0 94

جہلم: حکومت پنجاب نے مفت آٹے کی تقسیم کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہری علاقوں سے یونین کونسل کی سطح تک بڑھا دیا ہے، آٹے کی تقسیم کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ضلع جہلم کے تمام علاقوں میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بات سیکرٹری آرکائیو پنجاب عثمان انور نے ضلع جہلم میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری آرکائیو پنجاب عثمان انور نے آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے پوائنٹس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملہ سے آٹے کی تقسیم بارے استفسار کیا جبکہ آٹے کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے درپیش مسائل و مشکلات بارے پوچھا، انہوں نے آٹا پوائنٹ پر قائم محکمہ صحت کے کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے مفت آٹا پوائنٹس پر انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہماری عوام کی ضرورت بھی، مہنگائی کے پسے عوام کو ایک ماہ میں تین تین آٹے کے تھیلے بالکل مفت فراہم کئے جا رہے ہیں اور اس کام میں کسی قسم کی روکاوٹ پیش نہیں آنی چاہئے۔

انہوں نے مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر قائم مفت آٹے کے پوائنٹس کا دورہ کیا اور اسٹور انتظامیہ سے آٹے کی سپلائی اور تقسیم کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے شہریوں کو بہتر طریقے سے آٹا تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔

بعدازں سیکرٹری آرکائیو عثمان انور نے گندم خریداری مرکز کا بھی دورہ کیا اور گندم کے سٹاک اور کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.