جہلم میں پولیس افسران کی ترقی کا امتحان مکمل، 18 پولیس کانسٹیبل اے لسٹ میں ترقی یاب

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر پولیس افسران کی ترقی کا امتحان مکمل، 18 پولیس کانسٹیبل اے لسٹ میں ترقی یاب۔
تفصیلات کے مطابق مجوعی طور پر 153 افسران نے اے لسٹ کے امتحان میں حصہ لیا تھا،تحریری امتحان میں 25 افسران نے کامیابی حاصل کی جبکہ انٹرویو اور پریڈ کے بعد 18 پولیس افسران حتمی طور پر کامیاب قرار پائے۔
ڈی پی او جہلم نے اے لسٹ میں پرموٹ ہونے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر پولیس افسران کی ترقی کا امتحان مکمل، 18 پولیس کانسٹیبل اے لسٹ میں ترقی یاب،
مجوعی طور پر 153 افسران نے اے لسٹ کے امتحان میں حصہ لیا تھا،
تحریری امتحان میں 25 افسران نے کامیابی حاصل کی، pic.twitter.com/yD5VFA6kYp
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) April 8, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ محکمانہ ترقی کا سلسلہ پولیس افسران میں پولیس ورک کے جزبے اور لگن کو مزید ابھارتا ہے۔