اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پی ڈی ایم کا ممنوعہ فنڈ نگ بیانیہ بھی زیر زمین دفن ہو گیا۔ رضوان منور

0 61

جہلم: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پی ڈی ایم کا ممنوعہ فنڈ نگ بیانیہ بھی زیر زمین دفن ہو گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس بھی بے بنیاد ثابت ہوا اور عدالت کے فیصلے نے ایف آئی اے کے تمام الزامات کو خلاف ِحقائق اور بے بنیاد قرار دیکر کیس کو فارغ کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری رضوان منور نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر ضلع کچہری میں نواحی علاقوں سے آنے ہوئے کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا اللہ پر پختہ ایمان اور عوام کا اعتماد ان کی کامیابی کی کنجی ہے۔ مسلط کر دہ ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں بہت جلد یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے اور انشاء اللہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوکر رہیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.