جہلم میں 27 سالہ سکیورٹی گارڈ بس سے گر کر جاں بحق

0 203

جہلم میں 27 سالہ سکیورٹی گارڈ بس سے نیچے گر گیا، سکیورٹی گارڈ موقع پر جاں بحق، بس ڈرائیور بس سمیت فرار، ریسکیو 1122 نے میت کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر جہلم ٹول پلازہ کے قریب 27 سالہ سکیورٹی گارڈ احتشام ولد خالد سکنہ اوکاڑہ مسافر بس سے نیچے گر گیا جسے سر پر شدید چوٹیں آئیں، نوجوان موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ بس ڈرائیور موقع سے بس سمیت فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، جہلم پولیس اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.