ماں شفقت، خلوص، بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے۔ حافظ صغیر احمد نقشبندی

0 69

جہلم: اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہے ،ماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے،کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئی، میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا میرے حصے میں ماں آئی،ماں شفقت ، خلوص ، بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرزا اصغر کی والدہ (مرحومہ) کے ختم قل کے موقع پر تحریک عظمتِ قرآن کے رہنما حافظ صغیر احمد نقشبندی نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں دنیا کا وہ واحد پیارا لفظ ہے جس کو سوچتے ہی ایک محبت، ٹھنڈک، پیار اور سکون کا احساس ہوتا ہے۔ اس کا سایہ ہمارے لئے ٹھنڈی چھاؤں کی مانند ہے۔ چلچلاتی دھوپ میں اس کا دستِ شفقت شجرِسایہ دار کی طرح سائبان بن کر اولاد کو سکون کا احساس دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید فرقانِ حمید ماں باپ کے بارے میں کہتا ہے تمہارے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اس اللہ کے سوا کسی کی بند گی نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاو کرو اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے سامنے بوڑھاپے کی منزل پر پہنچ جائیں تو انہیں "اف” تک نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو، بلکہ ان سے شفقت سے پیش آؤ، مرحومہ کی مغفرت کیلئے سیدہ کائنات کے وسیلہ جلیلہ سے دعا کی جائے اللہ تبارک تعالٰی ان کے درجات بلند اور مغفرت فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس ایام میں اللہ کے حضور پیش ہونے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، دعا کریں اللہ کریم متوفیہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دعائیہ تقریب کے اختتام پرحافظ عابد نے اجتماعی دعا کرائی۔

اس موقع پر شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت کثیر تعداد میں ان دوست احباب اور برادری کے افراد نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.