جہلم شہر کے بازاروں میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0 75

جہلم: شہر کے بازاروں میں ایک کلو چینی کی قیمت 12 روپے جبکہ درجہ سوم ایک کلو گھی اور ایک لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ کر دیاگیا جس سے ایک کلو چینی کی قیمت 106 روپے سے بڑھ کر 118 روپے اور پرچون سطح پر 120 روپے میں فروخت ہوگی جبکہ درجہ سوئم ایک کلو گھی اور ایک لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت 460روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے برسرِ اقتدار آئے تھے عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران جس طرح مقابلہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ، سابق حکومت کی بہترین حکمت عملی کیوجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں برقرار رہیں ، جبکہ امپورٹڈ حکمرانوں نے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو فارغ کرکے ملک میں عام انتخابات کروائے جائیں تاکہ سیاسی دنگل کا خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.