شہباز بٹ اور چوہدری عابد محمود کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

جہلم: صدر جہلم پریس کلب اور صدر الیکٹرانک میڈیا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے نو منتخب صدر انور رضا ، ناظم جتوئی ،غضنفر عباس اور نظیر احمد کو نائب صدر، خلیل راجہ کو سیکرٹری جنرل اور محترمہ نیئرعلی کو فنانس سیکرٹری اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کی طرف سے مبارکباد دی۔
صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود چیئرمین جہلم پریس کلب ،ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے وقار عباسی ، محمد اسلم اور طلعت فاروق کو بھی نیشنل پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
اپنے بیان میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور صحافت کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافت کا شعبہ ملک کا اہم ستون ہے۔ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صحافیوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے نیشنل پریس کلب کی ہر آواز پر لبیک کہا، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران وممبران جہلم ، چکوال، اٹک سمیت ملک بھر کے پریس کلبز کے صحافیوں کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ تاکہ صحافیوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔
جہلم پریس کلب کے عہدیداران وممبران نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔