چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تاریخ ساز فیصلہ دے کر تاریخ رقم کر دی۔ چوہدری غلام احمد زمرد

0 71

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے تاریخ ساز فیصلہ دے کر تاریخ رقم کر دی، پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کروانے کا اعلان جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے فارم ہاؤس میں آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے بڑے اور عظیم فیصلے کو پاکستان کے23 کروڑ عوام نے جمہوریت کی فتح اور خوش آئند قرار دیا ہے، حکومت کی لاکھ سازشوں کے باوجود عدلیہ نے آئین اور قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے آئین کو مقدم رکھ کر سازشی عناصر کے خواب چکنا چور کر دیئے ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ٹولیوں کی صورت میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر واقع ضلع کچہری میں پہنچنا شروع ہو گئے تھے، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ، اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے مزید کہا کہ پارٹی ورکرز ، تنظیمی عہدیداران، سابق کونسلرز، سابق چیئر مینز اپنے اپنے حلقہ میں انتخابی مہم کا آغاز کریں، ہم گھر گھر جا کر اپنے قائد عمران خان ، سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے پیغام کو پہنچائیں گے اور اپنے سیاسی مخالفین کو عبرت کا نشان بناتے ہوئے بدترین شکست سے دو چار کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.