ضلع جہلم میں ترقیاتی کام تعطل کا شکار، سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

جہلم: اندرون شہر سمیت ضلع بھرمیں ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہو گئے، سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ۔ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اندرون شہر سمیت ضلع بھر کی سٹرکوں کی تعمیر کا کام بند ہونے کی وجہ سے سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
سڑکوں کی تعمیر و مرمت نگران حکومت نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر روک رکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کے ساتھ ساتھ قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بن رہی ہیں جبکہ گہرے گڑھوں کیوجہ سے آئے روز شہری حادثات کاشکار ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگران حکومت اندرون شہر سمیت ضلع بھر کے ترقیاتی فنڈز جاری کرے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔