جہلم پولیس کے غازیوں اور پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے احسن اقدام

جہلم پولیس کے غازیوں کے اعزاز میں پولیس لائنز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے غازیوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر پولیس افسران و غازیوں کی شرکت۔
ڈی پی او جہلم نے غازیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، غازیوں کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات دیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کے غازیوں کی ویلفیئر کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پولیس کے شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
ادھر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او دینہ عمران عباس، انچارج سی آئی اے سٹاف ظہیر الدین بابر معہ ٹیموں کو اچھی کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔
دینہ پولیس اور سی آئی اے سٹاف نے منشیات فروشوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ اچھے کام پر انعام اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی۔