ماسٹر خان شفیق آف طاس پٹھاناں مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ

جہلم: ماسٹر خان شفیق آف طاس پٹھاناں بطور سینئر ہائی سکول ٹیچر 40 سال محکمہ تعلیم میں خدمات سر انجام دینے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول چک جمال سے ریٹائرڈ ہو گئے۔
الوداعی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول چک جمال میں منعقد ہوئی جہاں سربراہ ادارہ سمیت متعدد علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے ضلع جہلم کے متعدد تعلیمی اداروں میں بطور سربراہ اور معلم خدمات سر انجام دیں، نمایاں اداروں میں ہائی سکول چک جمال، ہائی سکول چک دولت، ہائی سکول جکر اور ایلیمنٹری سکول لہڑی شامل ہیں۔ہزاروں طلباء کو اپنے علم سے فیض یاب کیا جو اب مختلف عہدوں پر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے خان شفیق کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور ہاروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ شرکاء نے خان صاحب کی ریٹائرمنٹ کے بعد خوش و خرم زندگی کے لئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔