جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف ایکشن، 4 ملزمان گرفتار

0 80

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان بنیامین اور کامران کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 10 کلو 100 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 2230 برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سعید کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 130 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 660 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ منشیات فروشی معاشرے کا ناسور ہے جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.