رمضان المبارک؛ عارضہ قلب میں مبتلا مریض تازہ سبزیوں، پھلوں کا استعمال کریں۔ ڈاکٹر جواد بخت

0 73

جہلم: رمضان المبارک میں دل کے وہ مریض جن کوہارٹ اٹیک ہو چکا ہے یا سٹنٹ پڑے ہوئے ہیں، وہ سحری میں کھانا بہت کم کھائیں اور پانی بھی مناسب مقدار میں پئیں اس طرح وہ لوگ جن کے دل کی طاقت کم ہے جیسا کہ 40% EF سے کم ہو ان کو پانی زیادہ نہیں پینا چاہیے کیونکہ اس سے سانس پھولنے کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر جواد بخت کیانی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سحری میں مرغن غذائیں جن میں نہاری اور پائے کا استعمال ہر گز نہ کریں جبکہ افطاری کے وقت روزہ ایک کھجور اور پانی کے گلاس کے ساتھ کرتے ہوئے وقفے سے کھانا کھائیں۔ اگر ایک ساتھ زیادہ کھانا کھائیں گے تو گھبراہٹ ہو سکتی ہے بلڈ پریشر زیادہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دل کے مریض سگریٹ نوشی ترک کردیں اس مرض سے بچنے کیلئے تازہ سبزیوں، پھلوں کا استعمال کریں اور سلاد کو کھانے کا حصہ بنائیں۔ گھر کے بنے ہوئے کھانے استعمال کریں، روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ پیدل چلیں اور ورزش کو اپنا معمول بنا لیں تا کہ اس جان لیوا مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

ماہر امراض قلب ڈاکٹرجواد بخت کیانی نے کہا کہ ہم مرغن غذائیں کھانے کے عادی ہو چکے ہیں اور پیدل چلنا بھی چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.