رمضان کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کرنے کیلئے احکامات الٰہی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ صفدر حسین سیٹھی

جہلم: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بڑے بوڑھوں اور بچوں کے لئے نیکیوں اور برکتوں کا پیغام لیکر آیا، اس مبارک مہینے میں ایک نیکی کرنے سے 70 نیکیوں کا ثواب ملتا ہے، ماہ صیام میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے جبکہ اللہ کے نیک بندوں کے لئے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف کارروباری شخصیت صفدر حسین سیٹھی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے کی عظمت و برکت عظیم سے عظیم تر ہو جاتی ہے، رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کرنے کے لئے احکامات الٰہی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان سال کا وہ واحد مہینہ ہے جس میں اللہ رب العزت کے حکم پر جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد موجود بے کس، بے یارو مددگار افراد پر توجہ دینا ہوگی، اللہ رب العزت حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد ادا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد بے آسرا بے سہارا افراد کی ایسے مدد کریں کہ دوسرے ہاتھ کو بھی علم نہ ہو سکے، تا کہ وہ لوگ بھی ہمارے ساتھ عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔